آزاد کشمیر

کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، سلطان محمود چوہدری

نیو یارک:
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پر امن جدوجہد کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دورہ امریکہ کے اختتام پر لندن روانگی سے قبل نیویارک میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس اہم اور نازک موڑ پر امریکہ میں مقیم کشمیریوں کو ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کوبھارتی مظالم کی وجہ سے بدترین صورتحال کاسامنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارت ظلم و بربریت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button