مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی آپریشن نوشہرہ کے علاقے ڈنڈیسر میں شروع کیا گیا۔آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button