مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کا سپر سونک میزائل ٹارپیڈوسسٹم کا تجربہ

اڑیسہ 14 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر واقع عبدالکلام جزیرے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک میزائل کے ذریعے ٹارپیڈو سسٹم کا تجربہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیفنس ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے کہا ہے کہ اس سسٹم کو آبدوزشکن جنگی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو روایتی ٹارپیڈو کی حد سے کہیں زیادہ ہے۔یہ اگلی نسل کے میزائل پر مبنی ٹارپیڈو ڈیلیوری سسٹم ہے۔ ٹیسٹ کے دوران میزائل کی تمام صلاحیتوں کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیاہے۔یہ ایک قسم کا سپرسونک اینٹی شپ میزائل ہے۔ اس میں کم وزن کا ٹارپیڈو لگایا گیا ہے جسے پے لوڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل میں ٹارپیڈو، پیراشوٹ ڈلیوری سسٹم اور ریلیز میکانزم پر مشتمل ہے ۔ ڈی آر ڈی او نے مزید کہا کہ اس نظام کازمین سے موبائل لانچر کے ذریعے تجربہ کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button