مقبوضہ جموں و کشمیر

13جولائی کے شہداءکے بارے میں توہین آمیز زبان کے استعمال کی مذمت

بھارت نے خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے، سوز

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے بی جے پی ارکان اسمبلی کی طرف سے 13جولائی 1931کے شہداءکے بارے میں توہین آمیززبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پارٹی کو اپنے نظریے کے اظہار کا حق حاصل ہے، لیکن الفاظ کا انتخاب مناسب ہوناچاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طارق قرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ارکان نے غلط زبان استعال کر کے دانستہ طور پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ سینئر رہنماو¿ں کو اپنی گفتگو میں اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دریں اثنا کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسرسیف الدین سوز نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت پر حملہ کر کے کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاست دانوں کو اپنے لوگوں کی امنگوں پر بھارتی حملے کا موثر جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button