میر واعظ کا گلمرگ میں منعقدہ فیش شو پر سخت اظہار برہمی
مودی حکومت کشمیر کی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے علاقے کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہونے والے فیشن شوپر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گلمرگ میں ایک فحش فیشن شو کا انعقاد کیا گیاہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جو عوام میں شدید غم و غصے کا باعث بن رہی ہیں ، مقبوضہ وادی کشمیر جو اپنے گہرے مذہبی رجحان کے لیے جانی جاتی ہے،میں ایسی بے حیائی کیسے برداشت کی جا سکتی ہے؟ اس میں ملوث افراد کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے ، سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی بے حیائی کو کشمیر میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا“۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے کو ہندو توا کے رنگ میں رنگنے کی مہم تیز کر دی ہے اور وہ علاقے کی مخصوص مسلم شناخت اور اسلامی تشخص کی مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔





