مقبوضہ جموں و کشمیر

فیشن شو کا انعقاد سیاحت کی آڑ میں ثقافتی یلغار ہے: آغا روح اللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے رمضان کے مقدس مہینے میں دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں منعقد ہونے والے غیر اخلاقی فیشن شو کی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میںکہا کہ اس تقریب سے کشمیریوں کے جذبات کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور منتظمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گلمرگ کی تصاویر حیران کن ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سیاحت کی آڑ میں ثقافتی یلغار ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ شو کے انعقاد میں میں ملوث محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ منتظمین کے خلاف بھی فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button