انسانی حقوق
بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے، وزیر نے تصدیق کر دی
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بڈگام کی تحصیل بیرواہ میں 52 غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بات وزیر سماجی بہبود سکینہ ایتو نے آج علاقے کی نام نہاد قانون سازاسمبلی میںایک سوال کے جواب میں بتائی۔






