محاصرے اور تلاشی

جموں: ”این آئی اے “ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے

رکن اسمبلی کیخلاف جھوٹے مقدمے میں وارنٹ جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جموں خطے کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔یہ چھاپے بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایت پر مارے گئے۔
این آئی اے نے چھاپوں کا جواز فراہم کرنے کیلئے دعوی کیا ہے کہ مسلمانوں کے گھروں کو اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ یہ لوگ عسکریت پسندوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں اور انہیں پناہ دیتے ہیں۔
دریں اثنا، جموں کی ایک عدالت نے ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی معراج ملک کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button