محاصرے اور تلاشی
پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مینڈھر، منکوٹ اور گرسائی سے بھارتی فوج اورپولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) کی ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کیااورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔






