مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام: سیاحوں سے بھری گاڑی سڑک پر الٹ گئی،9زخمی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگا م میں ایک سڑ ک حادثے میں 9سیاح زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کےمطابق ضلع کے علاقے نپورہ میر بازار میں سیاحوں سے بھری گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 سیاح زخمی ہو گئے جنکا تعلق بھارتی ریاستوں راجستھان، اندھرا پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر سے بتایا جا رہا ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button