بانڈی پورہ میں متعدد مقامات پربھارتی پولیس کے چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے آج ضلع بانڈی پورہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے دعوی کیا کہ یہ چھاپے کالعدم تنظیموں سے وابستہ کارکنوںکی رہائش گاہوں پر مارے گئے۔پولیس نے بتایاکہ بٹ محلہ سنبل کے رہائشی بشیر احمد بٹ اور نائدکھائی کے رہائشی سجاد احمد ناوو کے گھرپر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔پولیس نے بتایا دونوں کا تعلق کالعدم تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ سے ہونے کا شبہ ہے۔ یہ کارروائیاں ان کے خلاف سنبل پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں کی گئیں۔
دریں اثناء پولیس نے بانڈی پورہ کے علاقے باغ میں غلام محمد شیخ اور وارڈ 04 بانڈی پورہ کے غلام محمد وازہ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔ دونوں کو کالعدم تنظیموں کے کارکن قراردیاگیا ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے ”کے تحت وگپارہ میں بھی ایک گھر کی تلاشی لی گئی۔





