مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں بگڑتی ہوئی صورت حال، چند برس میں9لاکھ کے قریب بھارتیوں نے شہریت ترک کر دی

نئی دہلی 14 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ چند برسوں میں 9 لاکھ کے قریب بھارتی شہری ملک چھوڑکر چلے گئے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کو بتایا کہ 2017 سے اب تک 8,81,254 شہریوں نے بھارت کی شہریت ترک کر دی ہے۔،القمرآن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے یکم دسمبر کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ گزشتہ سات سال میں 20 ستمبر تک 6,08,162 بھارتیوں نے اپنی شہریت ترک کی ہے۔ ان میں سے 1,11,287 لوگوں نے رواں سال ستمبر تک اپنی بھارتی شہریت ترک کردی ۔انہوں نے مزید کہا کہ 10,645 غیر ملکی شہریوں نے جن میں سے زیادہ تر پاکستان (7,782) اور افغانستان (795) سے ہیں، 2016 اور 2020 کے درمیان بھارت کی شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک کروڑ سے زیادہ بھارتی بیرون ملک مقیم ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے مذکورہ اعداد و شمار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن کے سوال کے جواب میں لوک سبھا کو فراہم کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button