بھارت
اتر پردیش : ہندو توا غنڈوں کا مسلمان ڈرائیوروں پروحشیانہ تشدد
لکھنو:
بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے دو مسلمان ڈرائیوروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا گروپ بجرنگ دل کے ارکان نے دو مسلم ڈرائیوروں پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سخت زدوکوب کیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں غنڈوں کو مسلمان ڈرائیوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ آوروں نے انہیں مسلم مخالف نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ اس واقعے نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔






