بھارت

مسلم تنظیموں کی طرف سے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کی افطارپارٹی کا بائیکاٹ

نئی دلی: بھارت میں مسلم تنظیموں نے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کی دارلحکومت امراوتی میں افطار پارٹی کا بائیکاٹ کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر مسلم رہنمائوں نے وجئے واڑہ کنونشن سینٹر میں وزیراعلیٰ کے افطار ڈنر کا بائیکاٹ کیا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈنے بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومتوںکو متنازعہ وقف ترمیمی بل واپس لینے پر مجبور کرنے کیلئے احتجاجاوجئے واڑہ اور دیگر مقامات پر ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی افطار پارٹیوں کابھی بائیکاٹ کیا۔مسلم تنظیموں کے قائدین، سرکردہ شخصیات اور تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالرز نے وزیر اعلی کی افطارپارٹی میں شرکت نہیں کی۔مسلم تنظیمیں 2 اپریل کو وجئے واڑہ میں وقف ترمیمی بل کی منسوخی کیلئے دھرنادینے پر بھی غور کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button