بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ فراہم کررہاہے ، نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد:
نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں مودی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا گیاہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ میں مودی سرکار کا جنگی جنون اور بے لگام فسطایت بے نقاب کیاگیاہے ۔بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کررہاہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی نے بھارت کو 2ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، ایچ آراسمتھ گروپ کی کمپنی ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے حساس ٹیکنالوجی بھارت کوفروخت کی۔ برطانیہ سے بھارت کو فروخت کی گئی حساس ٹیکنالوجی روس کو منتقل کی گئی، کمپنی نے 2023-24میں بھارت کو70سے زائد حساس ٹائر 2 ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، ٹئیر2آئٹمز حساس سول و فوجی مقاصد کے استعمال کی ٹیکنالوجیز ہیں، ان میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار اورجدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال 2023-24میں 118مرتبہ بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کوممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپ بھیجی گئیں، ہندوستان ایروناٹکس نے 13 مرتبہ ممنوعہ ٹیکنالوجی و پرزے روسی اسلحہ ایجنسی روسوبورون ایکسپورٹ کو بیچے، روسوبورون ایکسپورٹ جو امریکی و برطانوی پابندیوں کی زد میں ہے، نے 14 ملین ڈالر ادا کیے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ہندوستان ایروناٹکس نے خریدے گئے حساس پرزے صرف19دن بعد ہی روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے، فروری 2024میں بھارت سے فروخت شدہ ٹیکنالوجی محظ 18 دن میں روس بھیجی گئی۔ہندوستان ایروناٹکس اور روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارقرار دیا ہے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 2023 میں ریڈالرٹ، حساس آلات کی روس منتقلی پرکاروباری اداروں کو بھی انتباہ کیا تھا۔ ہندوستان ایروناٹکس اور امریکی حکومتی ڈیٹابیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے، روسی جنگی مشینری کیلئے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔







