یوم یکجہتی کشمیر

کشمیر سے محبت ہر پاکستانی کے خون میں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیریوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر سے محبت ہر پاکستانی کے خون میں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوںنے کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ مریم نواز نے کہا کہ "ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام جو سات دہائیوں سے بھارتی جبر کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوںنےبھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وحشیانہ جبر نے جنت جیسی وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔
وزیر اعلی پنجاب زور دے کر کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک خطے میں پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں چلتا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button