آزادی کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ پربانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سوشل میڈیاکے ذریعے تحریک آزادی کو فروغ دینے پر ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت اعجاز احمد وانی کے نام سے ہوئی ہے جو بنگر محلہ حاجن کا رہائشی ہے۔ انہیں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ”کشمیر ٹائمر”پر آزادی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے والا مواد پوسٹ کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔ قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ظالمانہ اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے اکثراس طرح کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ایک وسیع ترمہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد اختلافی آوازوں کو دبانا اورایسے سوشل میڈیا صارفین کی آزادی کو سلب کرناہے جو بھارت کے پروپیگنڈے اور من گھڑت بیانیے کو چیلنج کرنے کی جرات کرتے ہیں۔