مقبوضہ جموں و کشمیر

غلام صفی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد16 دسمبر (کے ایم ایس)
تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دورن شہید ہونیوالے کشمیری نوجوان فیروز احمد ڈار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال انتہائی گھمبیر، نازک اورسنگین ہے اور ہر طرف سیاسی عدم استحکام اور گھٹن کا ماحول ہے۔غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت مسلسل بنیادی سیاسی حقیقت اور زمینی صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے اورظلم و تشدد کی پالیسی سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو صرف بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے اور اس سلسلے میں سب سے بڑی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button