”کل سے ہم کسی کشمیری کو زندہ نہیں چھوڑیں گے“ ، ہندو توا کارکن کی دھمکی
نئی دہلی: بھارت میں ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں نے پہلگام واقعے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری مسلمانوں و دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ بھارت سے چلے جائیں ورنہ خطرناک نتائج کے لیے تیار رہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ایک ویڈیو میں ایک ہند و توا کارکن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے”اترا کھنڈ کے دہرا دوں میں کل سے جو بھی کشمیری نظر آیا ، اسکا ہم خوب علاج کریں گے، ہم سرکار کے بھروسے پر کبھی نہیں رہ سکتے، لہذا کل دس بجے کے بعد دہرادوںمیں جوبھی کشمیری نظر آیا، اسے ہم زندہ نہیں چھوڑیں گے“۔ ویڈیو میں ہندو کارکن اپنی انگلی کے اشارے سے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے ” کشمیریو سن لوکل سے ہم تمارے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ تم سوچنے پر مجبور ہونگے کہ یہ کیا ہواہے۔“
بھارتی ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور تاجروں پر ہندو توا غنڈوں کے حملوں میں تیزی ا ٓئی ہے۔ دہلی ،اتراکھنڈ، اتر پردیش اور ہماچل پردیش ،پنجاب ، ہریانہ ، گجرات ، مہاراشتر سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں کشمیری طلباء، تاجروں کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور واپس جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔