بھارت

نئی دلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طلبہ یونین 20برس بعد بحال، طلباءنے انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا

نئی دلی:نئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءکے شدید احتجاج کے بعد انتظامیہ نے 20برس بعد طلبہ یونین بحال کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے۔یقین دہانی کے بعد طلباءنے اپنا احتجاج اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق طلباءنے جامعہ انتظامیہ کو گھٹنے پر مجبور کیا اور اپنی جیت پر پوری رات مشن منایا۔ انہوں نے وکٹری مارچ نکالا جس میں بڑی تعداد میں طلباءو طالبات نے شرکت کی ۔
جامعہ انتظامیہ نے بھی طلباءکی جیت کے بعد انصاری اڈیٹوریم کے احاطے میں ”اظہار تشکر “پروگرام منعقد کیا جس میں 2 ہزار سے زائد تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے شرکت کی ۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملہ نے طلبا یونین کی بحالی اور اس حوالے سے انتخابات کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر جامعہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button