مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ، حریت ترجمان کی بھارت میں کشمیری طلباء ، تاجروں پر حملوں کی مذمت

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی ریاستوںمیں کشمیری طلباء اور تاجروں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوںپر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس ”پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ” کشمیریوں، خصوصاً طلبا پر پہلگام واقعے کے بعد حملوں کی جو ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں وہ تشویشناک ہیں ”۔انہوںنے کہا کہ یہ ویڈیوز انتہائی اضطراب کا باعث ہیں۔
میر واعظ نے حکام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور کشمیری طلباء ، تاجروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنائیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد کشمیری طلبا اور تاجر برادری پر حملوں، انہیں ہراساں کرنے کی کارروائیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، سینئرحریت رہنماء آغا سید حسن الموسوی الصفی اور جموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم (جے کے ایس وائی ایف) سمیت دیگر تنظیموں نے اپن بیانات میں طلباء ، تاجروں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔بیانات میں بھارتی سول سوسائٹی کی تنظیموں سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے اور ان حملوں کو فوری طور پر روکنے اور کشمیریوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیانات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button