مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ:بھارتی فوجی نے افسر کو گولی مارکر قتل کردیا

جموں17 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر ساتھی فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کے سپاہی لکشمی نارائن کی صوبیدار جسبیر سنگھ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سپاہی نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صوبیدار جسبیر سنگھ کو زخمی حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔فوری طورپر جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button