اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاپاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش
انتونیوگوتریس کا کشیدگی میں کمی کیلئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم نکتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین مسائل بھی بامعنی اور نتیجہ خیزمذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور بھارت کے لیے قابل قبول کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے۔انھوں نے کہا ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جس سے پاک بھارت تنائو میں کمی آئے اور بات چیت دوبارہ شروع ہو، مشکل ترین مسائل بھی بامعنی اور مثبت بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔انتونیو گوتریس نے فریقین سے کشیدگی میں کمی انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں۔