خصوصی رپورٹ

مودی حکومت پہلگام واقعے کے بعد اپنے سیاسی مقاصد کے لئے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلارہی ہے:عالمی میڈیا

اسلام آباد: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں حکومتی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کا پردہ چاک کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی مسلم دشمنی اور مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسیوں پر عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔حالیہ رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنمائوں کی ایما ء پر بھارت کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر تشدد کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر اتر پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں اور دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت کی مسلم دشمنی کی انتہا یہ ہے کہ بھارتی ڈیجیٹل میڈیا نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارت میں 20نفرت انگیز اسلاموفوبک گانے ریلیز کیے گئے ہیں جن میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بھڑکایا گیا۔اسی طرح بی جے پی رہنما نیتیش رانے نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی کی ہے جو کہ کشمیری مسلمانوں پر حملوں اور بھارت بھر میں 21سے زائد مسلم مخالف تشدد کے واقعات کے بعد سامنے آئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں مسلمان مریضوں کا علاج روکنے اور طلبا ء پر تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی کے مرکز برائے مطالعہ منظم نفرت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلم دشمنی میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اور مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکا کر سیاسی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی ہندو مسلم فسادات کو ہوا دے کر خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ صورت حال بھارت میں مسلمانوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی مذمت کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button