پہلگام واقعے میں نریندر مودی اور امیت شاہ کی غفلت اور لاپرواہی کارفرما ہے ، ستیہ پال ملک
نئ دہلی:
بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر 2019 کے پلوامہ حملے میں غفلت ،لاپرواہی اور حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے ۔ واقعے میں بھارتی سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ستیہ پال ملک نے ایک میڈیا انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیکورٹی کی خامیاں، بشمول فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانے سے انکار اور انٹیلی جنس معلومات کو خاطر میں نہ لانے کا اس واقعے میں براہ راست کردار ادا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے پی ایم مودی کو ان کی غلطیوں سے آگاہ کیا تو انہیں انتخابات سے قبل خاموش رہنے پر مجبور کیاگیا۔ نریندر مودی نے مبینہ طور پر ان سے کہا چپ رہو، یہ مت کہنا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نریندر مودکی غلفت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کافرما جس پر ان سے جواب دہی کی جانی چاہیے ۔ستیہ پال ملک نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ناکامی پربھی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ حکمران بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ احتجاج کے دوران کسانوں کی ہلاکتوں کے بھی نریندر مودی براہ راست ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا ۔ستیہ پال ملک نے غیر معمولی اور دو ٹوک انداز میں نریندر مودی پر ادارہ جاتی ناکامیوں، سیکورٹی بیانیہ کے غلط استعمال، اور بھارت میںمنتخب حکومت کا احتساب نہ ہونے پر کڑی تنقید کی جس سے سنگین خدشات جنم لے رہے ہیں ۔