مقبوضہ جموں و کشمیر
ادھمپور :بھارتی فوجیوں نے 2 کشمیری نوجوا ن شہید کر دیے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع ادھم پور میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور اور پیرا سپیشل فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقےMajalta میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ایک بھارتی افسر نے دو نوجوانوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کی طرف سے علاقے میں مشترکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔






