جموں

جموں: ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا امتیازی سلوک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے بھارتی انتظامیہ کے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نان گزیٹڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ شہر کے ہری سنگھ پارک میں کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تنظیم کے سربراہ اجیت سنگھ نے کی۔
احتجاج کرنے والے پنشنرز نے تنخواہوں میں بے ضابطگیوں اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیر مساوی سلوک کے حوالے سے کئی مطالبات اٹھائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ انکے مطالبات کی طرف توجہ نہیں دے رہی ، بہت سے پنشنرز انتقال کر چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر انتظامیہ نے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہیں کیے تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button