بھارت

مہاراشٹر: مسلمانوں کے مساجد میں نمازوںکی ادائیگی پر پابندی عائد

نئی دلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل ملشی میں متعدد ویلج کونسلوںنے مسلمانوں کو نمازوںخصوصا نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویلج کونسلوں نے تحصیل کے دیہات کی مساجد میں غیر مقامی مسلمانوں کو نمازوں خصوصا نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ہے ۔ ویلج کونسلوں کے اس فیصلے پر مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہاہے اوربھارت میں مسلمانوں کیخلاف جاری نفرت انگیز مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔مسلمانوں نے اس فیصلے کو امتیازی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اورانہیں نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button