مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا
سرینگر19دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضلع کے علاقے چکلو میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
دریں اثناء جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے اچھہ بل میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔