بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا ہے،میر واعظ عمر فاروق
سرینگر13 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں ظلم و تشدد کی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جو گھر میں غیر قانونی طورپرنظربند ہیں سرینگر سے جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ چند دن قبل کشمیری صحافی کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر گرفتار کر کے اس پر مجرمانہ ساز کا مقدمہ قائم کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں صحافیوںکو خوف وہراس کا نشانہ بنانا روز کامعمول بن گیا ہے ۔ انہوں نے قابض انتظامیہ پر سجاد گل کی فوری رہائی اور گرفتاریوں اور نظربندیوں کے ذریعے کشمیریوں کو ہرساں کرنے کا سلسلہ ترک کرنے پرزوردیا۔ انہوںنے جموں میں گجر اوربکر وال مسلمانوں کی اپنے گھروں سے جبری بے دخلی پر بھی تشویش ظاہر کی ۔میر واعظ نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے غیر کشمیری ہندوئوں کو کشمیر کی زمینیں اور املاک خریدنے کیلئے مراعات دی جارہی ہیں۔