ہلاکتیں

شوپیاں :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سینئر بھارتی پولیس افسر نے نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فائرنگ کے تبادلے میں قتل کیاگیا ۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعدان کی میتوں کو علاقے میں منتقل کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button