مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی دلی سے سرینگر پرواز خراب موسم اورژالہ باری کاسامنا

پائلٹ کاہنگامی حالت کا اعلان، مسافرشدید خوف کاشکار، طیارہ گرائونڈ کردیاگیا

نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی سے سرینگر کے لیے روانہ ہونے والی بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی پرواز کو دوران پرواز خراب موسم اورژالہ باری کا سامنا کرنا پڑ ا جس کی وجہ سے پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اندراگاندھی ائیر پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 4بجکر 25منٹ پر سرینگر کیلئے روانہ ہونے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142پر 227مسافرسوار تھے۔ طیارے کو فضا میں خراب موسم اورژالہ باری کاسامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مسافروں میں شدید خوف پھیل گیا۔ پائلٹ نے سرینگر ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے سے قبل ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔ طیارے کو سرینگر لینڈ کرنے کے بعد گرائونڈ کر دیاگیاہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ طیارے کو نقصان پہنچا ہے ۔ مسافروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغامات میں کہاکہ انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھاہے اور انہیں زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button