مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : سی آر پی ایف کی گاڑی ا لٹنے سے دو اہلکار زخمی
سرینگر 31 جولائی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی الٹ جانے کے باعث کم از کم دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے طابق سی آر پی ایف کی 79بٹالین کی گاڑی ضلع کے علاقے سونہ مرگ میں حادثے کا شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں دیپک کمار اور بٹو پان نامی اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔