محاصرے اور تلاشی
بھارتی فورسز نے کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
opجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز نے ضلع کے علاقے چھترو سنگ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح کشتواڑ کے علاقے میں چھترو میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے دعوی کیا کہ آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر شروع کیا گیا۔آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔








