بھارت

چھتیس گڑھ :فورسز نے قبائلی رہنما سمیت 27 افراد ہلاک کر دیے

رائے پور:  بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز نے ایک رہنما سمیت 27 قبائلی کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکردہ رہنما انجینئر نمبالا کیشو راو¿ عرف بسواراجو اور دیگر کو بھارتی فورسز نے نارائن پور اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر ابوجھمد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔
یہ سب کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی-ماو¿سٹ کے ارکان تھے ۔ بھارتی فورسز نے انہیں نکسل علیحدگی پسند قراردیا ہے ۔ نکسل چھتیس گڑھ کی بھارت سے علیحدگی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز کو نکسلیوں کے خلاف کارروائی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button