بھارت

مودی حکومت کیخلاف بھی گاندھی کی طرح’کرو یا مرو’تحریک چلانے کی ضرورت ہے راہل گاندھی

download (1)دلی09 اگست (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے خلاف گاندھی کی انگریزوں کے خلاف ”کرو یا مرو”جیسی تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیاپر ایک پوسٹ میں کہاکہ آج بھارت کی آمرانہ مودی حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لیے گاندھی کی طرز پرایک اور ‘کرو یا مرو’ تحریک چلانے کی ضرورت ہے،کیونکہ اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناناگزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو بھارت چھوڑنا ہی ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھی کی کال پر، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیاتھا ، اس تحریک میں تقریبا 940 لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گرفتارہو ئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button