پاک افواج کی کامیابی نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کردیے ہیں، مقررین

لاہور:کشمیرسنٹرلاہور اور ایوان اقبال کمپلیکس کے اشتراک سے منعقدہ یک خصوصی نشست کے مقررین نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ثابت کیا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق ہے۔ اانہوں نے کہا کہ پاک فوج کی اس کامیابی نے کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید توانا کردیا ہے، بھارت نے ناکامی کی خفت مٹانے کے لیے مظلوم کشمیری عوام پر مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج کے شاہینوں نے جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کی عملی تفسیر بن کر بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کی اس کامیابی پر مقبوضہ کشمیر میں بھرپور جشن منایا گیا اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے ،پاکستان کی اس فتح نے کشمیریوں کے حوصلوں کو مزید مہمیز عطا کی ہے۔
”پاک فوج کی بھارت کے خلاف فتح مبین۔مظلوم کشمیریوں کے لیے امیدکے نئے چراغ روشن“ کے عنوان سے منفقدہ خصوصی نشست اقبال گیلری میں منعقد کی گئی جس سے مولانا شفیع جوش سابق رکن قانون ساز اسمبلی و سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل،انعام الحسن انچارج ڈائریکٹر کشمیر سنٹر لاہور،مقصوداحمد چغتائی عالمی سیاح و سکاو¿ٹس لیڈر،راجہ شیر زمان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر،انجینئر مشتاق محمودرہنما کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ،محترمہ رضیہ عامر کیوریٹرایوان اقبال کمپلیکس، میڈم روحیل گل یوگا انسٹرکٹر، میڈم نازیہ بٹ سابق وائس چیئرپرسن واسا،حافظ منشاءایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر وکلاءمحاذ،فاروق آزادسیکرٹری کشمیر ایکشن کمیٹی،علامہ فدائالرحمان حیدری خطیب جناح باغ،قاضی عبدالرو¿ف ایڈووکیٹ، نعیم بٹ سیاسی رہنما، محمود کشمیری سابق مسٹرپاکستان، حاجی اعجاز احمدکونسلر، بشارت وہرہ،عبدالرشید اعوان،ندیم تابانی،چوہدری عارف ودیگر نے خطاب کیا۔





