مقبوضہ کشمیر: مفتی نذیر احمد قاسمی علالت کے باعث ہسپتال داخل

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں معروف عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی کو آج دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی نذیر احمد قاسمی کو بانڈی پورہ کے دارالعلوم رحیمیہ میں دل کا دورہ پڑا جسکے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاںسے انہیں سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دارالعلوم رحیمیہ مدرسہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفتی صاحب کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا تاہم اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
قبل ازیں قاسمی کے بیٹے محمد ادریس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پنے والد کی مکمل صحت یابی کے لیے تمام لوگوں سے دعاو¿ں کی درخواست کی۔
مفتی نذیر احمد قاسمی کی سربراہی میں دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کا مقبوضہ وادی میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں ایک اہم کردار ہے ۔ مفتی قاسمی کشمیر میں فکری اور روحانی رہنمائی کا ایک ستون ہیں۔






