مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:”ایس آئی اے“ نے 18مقامات پر چھاپے مارے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ، راجوری، رام بن اور ادھم پور اضلاع میںکم از کم 18 مقامات پر چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران مکینوں کی سخت ہراساں کیا گیا اور اہم دستاویزات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ قبضے میں لے لیے گئے۔





