مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان شہید کر دیا

زرعی اراضی مخالف قوانین پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تشویش کی لہر

سرینگر19 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہاروان Harwanمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجیوں نے نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے زراعت مخالف ضوابط کی منطور ی کو آزادی کی حامی اور بھارت نواز سیاسی جماعتوں اور گروپوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جار ہاہے ۔ ان قوانین کا مقصد زرعی زمین کو بھارتی فوج کیلئے کیمپ اور رہائشی کالونیوں کی تعمیر سمیت دیگر غیر زرعی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فسطائی بھارتی حکومت اس طرح کے قوانین و ضوابط کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو تباہ اور یہاں کے لوگوں کی غلامی کو مزید گہرا کرنا چاہتی ہے۔ جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب سے کھلواڑ بند کرنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے کہا کہ بھارت ظالمانہ قوانین اور بے دریغ قتل و غارت کے ذریعے علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نئے زرعی ضوابط کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے جموں و کشمیر میں افراتفری اور بے چینی بڑھے گی۔
ضلع گاندربل کے علاقے گنڈ میں آج بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 526 ہو گئی۔بھارتی دارلحکومت نئی دہلی سے متصل گڑگاو¿ں میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے نماز جمعہ میں مسلسل رکاوٹ کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں بھارتی فوج نے دو خواتین کو قتل کر دیا۔ ہریانہ کے ضلع حصار میں ایک 38 سالہ دلت مزدور کو ہندوتوا غنڈوں کے ایک گروپ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button