مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد میں جاری ”او آئی سی “ کانفرنس ایک اہم پیش رفت ہے، فاروق رحمانی

اسلام آباد19 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ افغانستان کے انسانی بحران پر اسلام آباد میں جاری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس اہم پیش رفت ہے اور برادر ملک میںپائی جانے والی بھوک اور غربت کے مسائل کو اجاگرکرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کانفرنس کے انعقاد کو مناسب وقت پر ایک درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں مسلم ریاستوں ،امریکہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کی شرکت اسکی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کانفرنس میں شریک او آئی سی رہنماو¿ں اور مغربی و یورپی نمائندوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بھی بھر پور طریقے سے آگاہ کرے گا تاکہ ان پر تنازعہ کشمیر کے بارے میں مستقبل میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت واضح ہو۔ محمد فاروق رحمانی نے افغانستان پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر اپنے جاندار موقف کے اعادے کا خیر مقدم کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button