پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں،بی جے پی رہنما کا اعتراف

نئی دہلی:ایک سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے رافیل سمیت بھارتی ائر فورس کے پانچ طیاروں کو مار گرایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی طیاروں کو فضائی لڑائی میں شکست ہوئی کیونکہ پاکستان نے چینی ساختہ لڑاکا طیارے استعمال کیے جو نئی دہلی کے زیر استعمال فرانسیسی ساختہ طیاروں سے بہتر ہیں۔
انہوں نے رافیل طیاروں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے بھارت کی ضروریات کے مطابق نہیں ہیں۔
انہوں نے رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعوانی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس کی تحقیقات کااس وقت تک امکان نہیں جب تک نریندرمودی برسراقتدار ہیں۔
سوامی نے بھارتی قیادت کے اندر جوابدہی کے فقدان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے دور میں طیاروں کے نقصانات کی آزادانہ تحقیقات کا امکان بہت کم ہے۔








