حادثات

پونچھ میں المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے علاقے چنڈک میں ایک المناک سڑک حادثے میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس اور اسکوٹی کے درمیان تصادم ہوا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ زاہد چوہدری ساکنہ شاہپور اور18سالہ بلال احمد ساکنہ چھمبرتحصیل منڈی کے طورپر ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوان اسکوٹی پر سوار تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تھانہ پونچھ میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button