حادثات
پونچھ: سڑک حادثے میں 5 بھارتی فوجی زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے 5اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے منکوٹ میں پیش آیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔




