حادثات
کٹھوعہ : سڑک حادثے میں 2افراد ہلاک، 3زخمی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میںایک سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ کٹھوعہ بسوہلی روڈ پر کینتا موڑ کے قریب پیش آیا ۔ گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے سبب 60سالہ موہندر پال اور 50سالہ پون مدھن ہلاک جبکہ انیل مونگا، سنی اروڑہ اور سدھیر زخمی ہو گئے۔یہ پانچوں مسافر پنجاب کے رہائشی تھے اور امرناتھ یاتریوں کیلئے کمیونٹی کچن سروس سے وابستہ تھے۔





