مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی: کشمیری نوجوان کی پر اسرار حالت میں لاش برآمد
زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے قتل کیا، اہلخانہ کا سرینگر میں مظاہرہ ، انصاف کا مطالبہ
نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش پر اسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت زبیر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی ہے۔30سالہ زبیر بٹ کے اہلخانہ کاکہنا ہے کہ زبیر کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انکا پیر کی شام چار بجے کے قریب زبیر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اگلے دن ایک پارک سے انکی لاش ملی۔
دریں اثنا زبیر کی لاش جب آج سرینگر پہنچی تو وہاںکہرام مچ گیا۔غمزدہ اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات اور مجرموںکو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔







