APHC

سرینگر: حریت کانفرنس کا کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی ممکن نہیں، ترجمان

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہندوتوا نظریے کی حامل بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے حریت رہنماوں اور کارکنوں کو مختلف بہانوں سے جیلوں میں طویل عرصے تک غیر قانونی طور پر قید رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ طویل قید کے سبب کئی معمر رہنما اور کارکن مختلف امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ۔
ترجمان نے جیل میں قید حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور دیگر ہزاروں قیدیوں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ تمام افراد مقبوضہ علاقے کی جیلوں کے علاوہ تہاڑ،، ہریانہ، پنجاب اور دیگر بھارتی ریاستوں کی بھارتی جیلوں میں محض اس ’جرم‘ کی پاداش میں قید ہیں کہ وہ سیاسی انصاف اور حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں،ایک ایسا حق جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی کررکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بے رحم بھارتی نظام کے تحت کشمیری عوام کی زندگی ایک ڈراونے خواب میں تبدیل ہو چکی ہے۔ بھارت نے ایسے قوانین نافذ کر رکھے ہیں جو حکام کو کسی بھی قسم کی جوابدہی سے مبرا رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حق خود ارادیت کے کشمیریوں کے منصفانہ مطالبے کو دبانے کیلئے اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں ”این آئی اے ، ای ڈی، ایس آئی اے “ وغیرہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںاور گھروں پر مسلسل چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے جینے کے حق سمیت ہر طرح کا حق چھین لیا ہے، اور اس کی کٹھ پتلی ہندوتوا حکومت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہر اس آواز کو دبا رہی ہے جو اس کے خلاف اٹھتی ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کا قیام محض ایک خواب ہی رہے گا۔ ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کاجائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button