APHC

قربانیاں رنگ لائیں گی ، جموں وکشمیر مملکت خداداد کا حصہ بنے گا، حریت کانفرنس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں اپنی بھر پور حمایت و تائیداد پر پاکستان عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور مقبوضہ علاقہ بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر مملکت خداداد کا حصہ بنے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوںکی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیطرف سے ملنے والی بھر پور حمایت و تائیدار ستم رسیدہ کشمیریوں کیلئے حوصلے کا باعث ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور توسیع پسندانہ عزائم ہیں ، وہ نہ صرف جموںوکشمیر پر طاقت کے بل پر قابض ہے بلکہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بند ساز ش پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کے غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ، گھمنڈاور استعماری ذہنیت کے باعث نہ صرف کشمیری شدید مسائل و مشکلات کا شکار ہیں بلکہ اس پورے خطے کا امن داﺅ پر لگا ہوا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

انہوںنے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں 10لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر کے اسے مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے اگست2019کو علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں اور وہ کشمیریوں کو انکے گھروں ، زمینوں سے محروم کر کے انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
دریں اثنابھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں”یوم یکجہتی کشمیر“ کے تناظر میں ایک بار پھر "شکریہ پاکستان” کے پوسٹرزچسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں پاکستان کا جھنڈا بھی موجود ہے ۔ پوسٹروں میںلکھا ہے”کشمیری اپنی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کے تہہ دل سے مشکور ہیں“۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button