بھارت

صدرٹرمپ کے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے بیان پر بھارتی شہری سیخ پا، امریکی پرچم نذر آتش

انتہا پسند ہندوئوں نے امریکی پرچم کو پیروں تلے روندا، امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا

نئی دلی:
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کرانے کے دعوے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پرہندو انتہاپسند بھارتی شہری انتہائی سیخ پا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذر آتش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوئوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی اور احتجاج کے دوران انتہا پسند وں نے امریکی پرچم کو پیروں تلے روند ڈالا۔احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں تلے روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو ئوں نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کیے۔انہوں نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔انتہاپسند ہندوئوں کا کہنا تھا کہ ہندوں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے، امریکہ گندی سیاست کرتا ہے، امریکہ کے خلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جسے مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے۔بھارت کے انتہاپسند ہندوں کی جانب سے امریکا کے خلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button