بھارت

بی جے پی حکومت ”اے آئی“ کی مدد سے ووٹر فہرستوں سے نا م حذف کر رہی ہے

کولکتہ،:بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے کو انتخابی فہرستوں سے لوگوں کے نام حذف کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ضلع بنکورہ کے علاقے برجورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے بنگال کی ووٹر لسٹ سے 1.5کروڑ ناموں کو ہٹانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اب تک اے آئی کی مدد سے 54 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کردیئے ہیں۔
انہوں نے لوگوں کی مخاطب کرتے ہوئے کہا اکہ آپ کے ووٹ کا حق چھیننے کے لیے جعلی نام بنائے جا رہے ہیں، جب آپ پولنگ بوتھ پر جائیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ ووٹ نہیں دے سکتے کیونکہ کوئی اور آپکا ووٹ ڈال چکا ہوگا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button